عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے، دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے‘ ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا:سپہ سالار

ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں  فیلڈ مارشل 
معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی، ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے،سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے‘ اللہ تعالیٰ نے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا ء کیا
علماء  قوم کو متحد رکھیں    تاکہ پاکستان میں امن، ترقی اور تعلیم کا فروغ ممکن ہو، پاکستان کی سلامتی، وحدت اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے:علما ء مشائخ کانفرنس سے خطاب
 اسلام آباد (آئی این پی )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل  سید عاصم منیر نے کہا ہے   ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں‘ دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، اللہ تعالی نے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔بدھ کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، اللہ تعالیٰ نے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں   تاکہ پاکستان میں امن، ترقی اور تعلیم کا فروغ ممکن ہو، پاکستان کی سلامتی، وحدت اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔