بانی پی ٹی آئی بہت کارڈ کھیل چکے‘ اب براہ مہربانی عوام کو معافی کارڈ دیدیں عظمی بخاری

جو کر صرف جوکر کارڈ ہی نکال سکتا ہے‘ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی سول نافرمانی کر چکا ‘کسی نے گھاس نہیں ڈالی‘رونا دھونا فضول ہے
 لاشوں کا  پروپیگنڈا کرنے والوں کو کسی کے جنازے میں نہیں دیکھا ‘بچوں کو ڈنڈے اور شیل  کے بجائے سکالر شپش دی جائیں:میڈیا سے گفتگو

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب اعظمی بخاری نے کہا  ہے فتنہ فساد پارٹی کا ہر وقت کا رونا دھونا فضول ہے ، جو کر صرف جوکر کارڈ ہی کھیل سکتا ہے ،   ان سے درخواست ہے بہت کارڈ کھیل چکے اب عوام کو براہ مہربانی معافی کارڈ دے دیں ۔  فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوے پنجاب کا اچھا نہیں ہو سکتا ۔ اور اس بات کا عوام کو بھی پتہ چل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا لاشوں کا  پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کسی کے جنازے میں نہیں دیکھا ۔ یہ کیسے جنازے تھے جس میں کسی پی ٹی آئی رہنما نے شرکت نہیں کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا   وزیر اعلی پنجاب د ن رات عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف ہیں ۔  عوامی فلاح کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کئے جارہی ہیں ۔ انہو ں نے  ہونہار  سکا لر شپ پروگرام کا افتتاح کیا ۔  جس سے ذئین بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آسکیں گے ۔   وزیر اعلی نے  آج سولر پینل منصوبے کا افتتاح کیا۔   اس منصوبے سے عوام فری بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ وفاق پر بھی بوجھ کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے پہلے بھی بجلی بلوں میں ریلیف دیا ۔  کسانوں کے لئے بھی جلد سولر ٹیوب ویل منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت آنسو گیس اور شیل خریدنے کے بجائے عوام کی فلاح  کے کاموں پر پیسے خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا  بچوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے اور شیلز دینے کے بجائے سکالرشپس دی جانی چاہیے ۔