چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر سہولتیں دی جائیں گی مریم نواز

حکومت پنجاب شنگھائی حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے  طرح تیار ہے،اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے
 پاکستان اور چین نواز شریف اور شہبازشریف کے دور  میں مزید قریب آئے: کیمونسٹ پارٹی کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری  سے گفتگو
شنگھائی  (آئی این پی)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہے  حکومت پنجاب شنگھائی کے حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ترجیحا سہولیات دی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف شنگھائی پہنچ گئیں اور شنگھائی میں سیاسی مصروفیت کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات کی، مسٹر ز زونگ منگ نے مریم نواز کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ز زونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، انڈسٹری اور انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا‘وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امر ہے، آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے ماہرین کی کیپسٹی بلڈنگ سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے، پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر مایہ ناز صدر زی جن پنگ کے ویژن کے مطابق ترقی کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شنگھائی حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، پاکستان اور چین نواز شریف اور شہبازشریف کے دور حکومت میں مزید قریب آئے، اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے۔