خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے،‘پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں: شہبازشریف

پٹرول بحران ہفتے میں4دن کام‘3 چھٹیاں سمارٹ لاک ڈائون لگانے پر غور
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جمعہ‘ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرنے‘3دن بازار بند رکھنے اور اوقات کم کرنے پر غور کیا گیا‘ 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کی تجویز بھی دی گئی
رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے ،بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہمی  کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں:شہبازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز دی گئی ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرنے سے نقل و حمل کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔سرکاری ملازمین کو روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے جبکہ 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔تین روز بازاروں کی بندش اور بازاروں کے اوقات کار کم کرنے پر بھی غور کیا گیا،دریں اثنواء  شہباز شریف نے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے  اوررابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی   ہدایت کی ہے۔وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی اور حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں‘علاوہ ازیںوزیراعظم سے گورنرخیبر  کے پی فیصل کریم کنڈی  نے   ملاقات کی‘اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے  خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے‘ ملکی برآمدات بڑھانے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے جائزہ اجلاس  میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا  پاکستانی مصنوعات کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور برآمدات میں اضافے کو ملکی معاشی ترقی کی بنیاد بنایا جائے۔ روایتی شعبوں کے ساتھ مزید شعبوں کو بھی عالمی منڈیوں میں برآمدات کے لئے تیار کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تجارت کو متنوع بنانے کے لئے  شعبوں اور صنعتوں کو برآمدی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور برآمدات میں ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے