پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں لڑکا شدید جھلس گیا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دوران لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی ہے۔پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ شادی سے انکار کے بعد پیش آیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔