راجن پور کے علاقے بھنڈو والا میں کم عمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش کی گئی، جسے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) نے بروقت اطلاع پر ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق، کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب روک دی گئی، اور دولہا، نکاح خواں، اور والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے کم عمری میں شادی پر پابندی کا آرڈیننس منظوری دی تھی، جس کے مطابق پنجاب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی ممنوع ہے۔نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے، اور کم عمری کی شادی قابلِ سزا جرم اور کریمنل ایکٹ تصور کی جائے گی، جس میں ملوث افراد کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔