ساہیوال لڑکی کو تیزاب پلانے والے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا

ساہیوال لڑکی کو تیزاب پلانے والے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک:ساہیوال میں تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلانے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو تیزاب پلا دیا تھا۔

چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے ساہیوال کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی سے ٹیچنگ اسپتال میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے لڑکی کے ورثا کو انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے مقدمے کی تفصیلات اور تفتیش میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔