مریدکے میں شادی میں ناکامی پر جوڑے کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش، دونوں کی حالت نازک
مریدکے: شادی میں ناکامی کے باعث ایک جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لڑکی اور لڑکے کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مریدکے ہسپتال کے ذرائع کے مطابق لڑکی (س) نے والدین کی مخالفت پر زہریلی گولیاں کھائیں، جبکہ لڑکے (ع) نے جب اس صورتحال کا علم ہوا تو اس نے بھی گولیاں کھا لیں۔ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اور طبی عملہ صورتحال پر نگرانی کر رہے ہیں۔