پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کیے جانے والے پروسیجر کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔
ایک صارف نے محمد احمد کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا کہ جناب احمد صاحب، آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں، تو پھر یہ پروسیجر کیوں کروارہے ہیں؟اس کے جواب میں، محمد احمد نے کہا کہ وہ فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہے، بلکہ بہتر اور اچھے انداز میں نظر آنے کے لیے یہ اقدام کر رہے ہیں۔سینئر اداکار نے واضح کیا کہ یہ کوئی ’بالی وڈ‘ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں ہے، اور فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔محمد احمد نے بتایا کہ وہ اپنی شکل کو بہتر بنانے کے لیے ایک معمولی طریقہ کار اپنا رہے ہیں، تاکہ وہ خود کو زیادہ پر اعتماد اور بہتر محسوس کریں۔اس حوالے سے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا پروسیجر ہے جس کا مقصد صرف اپنی ظاہری شکل میں نکھار لانا ہے، اور اس میں کوئی بڑی سرجری یا غیرضروری تبدیلی شامل نہیں ہے۔اداکار کا یہ بیان ان کے مداحوں کے لیے باعث تسلی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے تازہ Looks پر تبصرے کیے تھے۔محمد احمد کی اس وضاحت سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غلط فہمیاں یا تنقید سے بچنے کے لیے اپنی بات کو واضح طور پر بیان کر رہے ہیں۔