پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پلاسٹک سرجری کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صرف چند ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر بے بنیاد الزامات لگانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ کئی بار واضح کر چکی ہیں اور دوبارہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔علیزے شاہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کی وجہ سے دو ماہ کے دوران ان کا تقریباً 20 کلو وزن کم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی شکل میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے مختلف انداز، اسٹائل اور ملبوسات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔