پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے کیس میں ہنی ٹریپ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، ملزمہ ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، جو سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔ لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی، تاہم خلع کے بعد اس نے دوسری شادی کی۔ دوسری شادی سے علیحدگی کے بعد، اس نے دوبارہ شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق، گینگ لیڈر نے لاریب کو عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا ٹاسک دیا۔ اس کے بعد، لاریب نے عبداللہ طاہر کی تصاویر شئیر کی، مگر جواب نہ ملنے کے بعد ٹاسک تبدیل کر کے مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا حکم دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ، لڑکی نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کی منصوبہ بندی کو عملی جامع پہنایا۔ عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل تقریباً بیس کروڑ روپے سے زیادہ میں ہوئی ہے۔