تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتول رہنما کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریہ فیصل آباد کی رہائشی ہے اور واقعے کے بعد سے مبینہ طور پر روپوش تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو موبائل فون نمبر کے ذریعے ٹریس کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ٹک ٹاکر ماریہ کو عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش میں شامل کرلیا ہے، جبکہ اس سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔