پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد، مرکزی ملزم بیرونِ ملک فرار

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد، مرکزی ملزم بیرونِ ملک فرار

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے کی تفتیش تبدیل کرتے ہوئے کیس سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں مبینہ شوٹرز کی شناخت سامنے آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا، جس کے تحت کیس کی تحقیقات سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمے کی تفتیش کریں گے۔ اس سے قبل کیس کی تحقیقات تھانہ غالب مارکیٹ کی انویسٹی گیشن پولیس کر رہی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی کے ذریعے دیگر مبینہ شوٹرز کو گجرانوالہ سے لاہور لے کر آیا تھا، جبکہ عبداللہ طاہر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا مبینہ ملزم کوگی بٹ واردات کے بعد بیرونِ ملک فرار ہو چکا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مفرور ملزم کوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی پولیس انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی کر رہی ہے تاکہ اسے پاکستان لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔