گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

سنگاپور میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تمغے جیت لیے۔
یہ مقابلے 24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں ہوئے، جن میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں میں قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے طلائی تمغے جیتے، جبکہ ایان معراج اور سید احمد ایاز نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔اس کامیابی نے نہ صرف ملک کا عالمی سطح پر وقار بلند کیا، بلکہ پاکستان کے نوجوان تائیکوانڈو ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔