لاہور (خصوصی رپورٹ )میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں بڑا انتظامی فیصلہ سرفراز حسین کو میٹروپولیٹن آفیسر سروسز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔زونل آفیسر فنانس گلبرگ سرفراز حسین اب ایم او سروسز کا چارج بھی دیکھیں گے۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے احکامات پر فوری تقرری عمل میں آ گئی،ایم سی ایل میں خالی اسامی پر پبلک انٹرسٹ میں اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری، ڈائریکٹر انکوائری اینڈ ایڈمن نے حکم نامہ جاری کر دیا۔