اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی‘میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم، ٹاؤن کارپوریشنز قائم آرڈیننس جاری

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاون کارپوریشنز ہوں گی‘اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی
 زیادہ ووٹ والے9 امیدوار جنرل ممبران منتخب‘ 30 دن کے اندر کسی  سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں‘مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر ٹیکس، فیس، کرایہ، ٹول، چارج لگائے  گا
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈننس جاری کر دیاہے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاون کارپوریشنز ہوں گی۔سربراہ کا مطلب ٹاون کارپوریشن کا مئیر یا یونین کونسل کا چیئرمین ہو گا۔ مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہو گا، جس میں حکومت کا تقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہو گا۔اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کریگی۔حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پر ٹاؤن کارپوریشن کے اندر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے۔ حکومت عوامی اعتراضات اور سفارشات کے بعد ٹاؤن کارپوریشن اور یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی۔حکومت ٹاؤن کاروپوریشن یا یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی لیکن الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہیں۔حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پر ٹاؤن کارپوریشن کے اندر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے۔الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندی کرے گا۔ہر ٹاون کارپوریشن میں ایک مئیر اور دو ڈپٹی مئیر ہوں گے۔ہر ٹاون کارپوریشن میں یونین کونسل کے چئیرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے۔ہر ٹاون کارپوریشن میں چار خواتین، ایک کسان یا ورکز، ایک تاجر یا بزنس مین ہو گا۔ہر ٹاون کارپوریشن میں ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم رکن ہو گا۔یونین کونسل کے جنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔یونین کونسل کے جنرل ممبر کے انتخاب کیلئے سارا یونین کونسل ملٹی ممبر وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کے لئے ووٹ ڈالے گا۔سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے نو  امیدوار جنرل ممبران منتخب ہوں گے۔کامیاب ہونے والے امیدوار تیس دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ممبران، شو اف ہینڈ کے زریعے منتخب کریں گے۔یونین کونسل کے جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران   خود میں سے شو اف ہینڈ کے زریعے چئیرمین اور وائس چئیرمین  منتخب کریں گے ۔چئیرمین اور وائس چئیرمین تیس دن کے اندر سیاسی جماعت میں شمولیت کر سکتا ہے۔یونین کونسل کا چئیرمین ٹاون کارپوریشن کا  جنرل ممبر ہو گا۔جنرل ممبران ٹاون کارپوریشن کے لئے مخصوص  نشستوں کے ارکان کا انتخاب شو اف ہینڈ کے زریعے کریں گے۔ٹاون کارپوریشن کے ممبران  اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والے کو شو اف ہینڈ کے زریعے  مشترکہ مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب کریں گے۔ٹاون کارپوریشن کا ممبر ہی مئیر یا ڈپٹی مئیر کا الیکشن لڑ سکے گا۔جہاں مقامی حکومت فعال نہیں حکومت اینڈمنسٹر تعنیات کرے گی۔مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر ٹیکس، فیس، کرایہ، ٹول، چارج لگائے گا‘ہر ٹیکس تجویز کی پہلے حکومت توثیق کرے گی۔اینڈمنسٹریٹر کی ٹیکس تجویز کو حکومت توثیق کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کرے ۔مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر ٹیکس میں اضافہ، کمی کرے گی، یا اسے ختم کرے گی یا استثنی دے گی۔حکومت مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر کو ہدایت دے گی۔مقامی حکومت یا اینڈمنسٹریٹر پر حکومت کی ہدایات ماننا لازم ہو گا۔