عبداللہ ارشد نے ڈویڑنل کمرشل آفیسر لاہور کا چارج سنبھال لیا

چارج سنبھالنے کے بعد ڈی سی او ریلوے نے فرائض نمٹانا شروع کر دیئے ہیں۔
لاہور (خصوصی رپورٹر) عبداللہ ارشد نے ڈویڑنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور کا چارج سنبھالنے کے بعد فرائض نمٹانا شروع کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل عبداللہ ارشد اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر سرگودھا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور خوش اخلاقی کے باعث بطور قابلِ اعتماد اور تجربہ کار افسر اپنی پہچان بنائی۔عبداللہ ارشد شعبہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن میں بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نئے منصب پر فیلڈ اور دفتری اْمور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ریلوے لاہور ڈویڑن میں عبداللہ ارشد کی نئی تعیناتی پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ سمیت دیگر ڈویڑنل اور اسسٹنٹ افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔