لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے فرخ جاوید مون نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کے خلاف تحریکِ استحقاق جمع کروا دی۔ تحریک میں لکھا گیا کہ میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے دھاوا بولا، اہلکاروں نے مارکیٹ کے ریڑھی والوں کا سامان اور پیسے اٹھا لیے جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔اہلکار مدثر نے ایم پی اے فرخ جاوید مون سے بدتمیزی کی، تحریک کے متن کیمطابق اہلکار نے کہا " آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے پوچھنے والے"۔