2024 کے دوران 18 ہزار سے زائد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا :ڈی جی امجدمجید اولکھ
لاہور(پبلک نیوز)ڈی جی نیب لاہور نے کھلی کچہری لگائی جس میں متاثرین کی بڑی تعدادشریک ہوئی‘کھلی کچہری میں پرائم زون، فاریو ریئل ٹریڈرز، ڈبل شاہ سکینڈل کے متاثرین شریک ہوئے‘دیگر متاثرین میں ایلیٹ ٹائون، سادات کووآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، زیتون سٹی اور فہد ٹائون مناواں کے متاثرین نے شرکت کی‘ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے کہاپرائم زون اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کردیاگیا‘پرائم زون سکینڈل میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، بیرون ملک مفرور مرکزی ملزم عمران کی واپسی کیلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں‘ملزمان کیخلاف 85 کروڑ کی لوٹ مار کے شواہد اکھٹے کئے گئے، پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں منجمد کردی گئیں‘فار یو ریئل ٹریڈرز انتظامیہ کیخلاف 1 ارب 60 کروڑ مالیت کے 2300 کلیمز موصول ہوچکے‘انہو ںنے کہا2024 کے دوران 18 ہزار سے زائد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا ہے‘نیب پاکستان کا واحد قومی ادارہ ہے جو دھوکہ دہی اور لوٹ مار کے کیسز میں عوام کو ریلیف دلوا رہا ہے