فائرنگ کا تبادلہ ، ڈاکو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن ٹیم نے سندر میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے تارو گل کے قریب ڈاکوا فرزانہ بی بی کے ساتھ واردات کر کے فرار ہو گئے اس دوران ڈولفن ٹیم کا ڈاکوں کے ساتھ آمنا سامنا نجی سوسائٹی کے عقبی گیٹ کے قریب ہو گیا توڈاکو ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں کی طرف فرار ہو گئے۔ڈولفن سندر کی کال پر قریبی ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور مقابلے کے بعد 1 ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فصلوں میں فرار ہو گیا پولیس نے ڈاکوئوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل، 1 موبائل برآمد کر کے گرفتار ڈاکو کارروائی کیلئے چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا۔