لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ایس ایچ او نواں کوٹ محسن شہزاد کاہلوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر اجمیر پارک، بکر منڈی کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے تاش پر جوا کھیلتے ہوئے عاصم، اشفاق، شاہد، سجاد، وارث اور شہباز کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے، موبائل فونز اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جوا کھیلنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔