لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 10 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سرِعام پابندی کے باوجود تاش کے پتوں پر سٹے بازی میں مصروف تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے، موبائل فون اور داؤ پر لگی 33 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں یوسف، عبداللہ، شہزاد، ذیشان اور افنان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔کارروائی سب انسپکٹر منیب اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔