پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

تحریک انصاف میں داخلی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مشعال یوسف زئی نے ٹکٹ بیچنے کے الزام عائد کیا ہے، جس پر سلمان اکرم راجا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنہیں مقدمہ لڑنے کے لیے چار آنے بھی نہیں ملتے، وہ گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشعال یوسف زئی کو کس نے سینیٹر بنوایا، اس کا علم انہیں نہیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئیں، اور ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی سے مشعال کو نہ نکالنے پر انہوں نے درگزر سے کام لیا۔
دوسری جانب، مشعال یوسف زئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگ چکے ہیں، مگر اب وہ پھر بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر سلمان اکرم پارٹی سے فارغ کرنا چاہتے ہیں تو کر کے دکھائیں۔اس حوالے سے پارٹی ورکر شاندانہ گلزار کا بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی ہے، اور کہا ہے کہ امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر یہ بات سامنے آ گئی تو کسی کا کچھ بھی نہیں بچے گا۔