وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت، پنجاب کے ڈرائیونگ سکولز جدید سیمولیٹرز سے جدید خطوط پر استوار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت، پنجاب کے ڈرائیونگ سکولز جدید سیمولیٹرز سے جدید خطوط پر استوار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں صوبے کے ڈرائیونگ سکولز جدید خطوط پر استوار ہو رہے ہیں۔

 رواں ماہ صوبہ پنجاب کے 20 اضلاع میں ڈرائیونگ سکولز میں نئے جدید سیمولیٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق گزشتہ ماہ صرف 8 اضلاع میں سیمولیٹرز نصب تھے، تاہم اب تک پنجاب کے 28 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں سیمولیٹر نصب ہو چکے ہیں۔ رواں ماہ باقی 10 اضلاع کے سکولز میں بھی جدید سیمولیٹرز نصب کر دیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں سیمولیٹرز نصب کیے گئے، جبکہ گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور گجرات میں بھی سیمولیٹرز لگائے گئے۔

جدید سیمولیٹرز کی تنصیب کا مقصد طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کرنا اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے۔ پہلے مرحلے میں سیمولیٹر پر تربیت دی جاتی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں شاہراہوں پر عملی ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس نظام سے طلبہ اعتماد کے ساتھ ڈرائیونگ سیکھتے ہیں، اور خواتین بھی محفوظ ماحول میں آسانی سے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔