نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور ان میں مثبت سرگرمیوں  کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف  تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین  ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے