فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارے کا عالمی دن آج 4فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ہمدردی، مذہبی تفہیم اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دیناہے، امن کے فروغ اور انسانیت کو متحد کرنے کے لیے یہ اقدار انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لیکن پوری دنیا میں تنازعات اور اختلافات کو بڑھاوا دے کرتقسیم، عدم مساوات اور بڑھتی ہوئی مایوسی کے سبب یہ تمام اقدار ختم ہورہی ہیں