ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے:فیصل کریم کنڈی

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  اقلیتی برادریوں کے حقوق کیلئے پرعزم ہیں:تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری پاکستان میں برابر کی شہری اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔گورنر خیبر پختونخوا  نے پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اقلیتیوں کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق کیلئے پرعزم ہیں