اضافی چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دی جائے: شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو تیسرا خط

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں موجود اضافی چینی کے ذخائر کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو تیسرا خط ارسال کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، جبکہ باقی اضافی ذخیرے کو بھی آئندہ کرشنگ سیزن کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر برآمد کرنے کی منظوری دی جائے۔