لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد شدید حبس

لاہور‘ایبٹ آباد(زیڈ این این)شہر کے مختلف علاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوار ہونے کے بجائے شدید حبس ہوگیا۔ واسا لاہور کے مطابق گلشن راوی میں سب سے زیادہ 47۔2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سگیاں میں 10۔8 اور سمن آباد میں 1۔4 ملی میٹر بارش ہوئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ گلشن راوی، سگیاں اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی،    ایبٹ آباد شہر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیاجبکہ موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شاہراہِ ریشم، مری روڈ اور پی ایم اے روڈ پر پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔