لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش، موسم خوشگوار

لاہور‘فیصل آباد (آن لائن) لاہور میں صبح سے شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش ہوگئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر  3 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔ کمالیہ میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی کا نظام درہم برہم کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ۔فیصل آباد جھنگ روڈ پر چک نمبر 219 رب، ٹلیانوالہ میں بارش کے باعث ایک سنگل سٹوری مکان کی بانس اور گارڈر سے بنی خستہ حال چھت پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔حادثے میں 6 ماہ کا محمد رضوان اور 5 سالہ محمد سبحان جاں بحق ہو گئے، جبکہ رزوانہ زوجہ محمد ادریس اور 6 سالہ محمد احمد شدید زخمی ہوئے