گرمی اور حبس کے دو ران لاہور میں بجلی کی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
لاہور (زیڈ این این)لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باوجود شدید حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ شہر کا آسمان بادلوں کی لپیٹ میں رہنے کے باوجود درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران لاہور کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے کی توقع ہے۔