اسلام آباد: ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش منعقد کی جائے گی جو صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز، فوجی ساز و سامان، اور مختلف ماڈلز بھی رکھے جائیں گے تاکہ عوام کی دلچسپی کو بڑھایا جا سکے۔پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز اپنی پرفارمنس کے ذریعے ملی نغموں کی دھنیں بجاتے ہوئے جذبہِ الوطنی کو بڑھائیں گے۔پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب اور پیرا جمپنگ کے مظاہرے بھی عوام کے لیے پیش کیے جائیں گے، جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کو لوک ورثہ کے تحت اجاگر کیا جائے گا۔