وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یوم آزادی کی تیاریاں، صوبہ بھر میں تقریبات اور سرگرمیوں کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یوم آزادی کی تیاریاں، صوبہ بھر میں تقریبات اور سرگرمیوں کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

صوبے بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

تقریبات کا عنوان اور مرکزی خیال
اس سال جشنِ آزادی کی تقریبات "معرکہ حق" میں پاکستان کی فتح کے جذبے کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ تقریبات کا عنوان "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک" رکھا گیا ہے۔

مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی
14 اگست کو مرکزی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب قومی پرچم لہرائیں گی۔ اسی روز ایکسپو سینٹر لاہور میں مریم نواز "معرکہ حق پارک" کی نقاب کشائی کریں گی جبکہ معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں سرگرمیاں
یکم سے 14 اگست تک خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا۔گھروں، دکانوں اور بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں شروع کر دیا گیا ہے۔9 اگست کو مینارِ پاکستان پر شاندار آتش بازی اور لیزر شو ہوگا۔تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز منعقد کیے جائیں گے۔10 اگست کو وزیراعلیٰ آفس اور دیگر دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔
عوامی شمولیت اور ثقافتی رنگ
ملک بھر کی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی فلوٹس نکالے جائیں گے۔نوجوانوں اور بچوں کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور نمایاں شخصیات کے پیغامات نشر کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے تاکہ قوم میں آزادی کے تحفظ کا عزم مزید مضبوط ہو۔