گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں173۔ای بی میں نشئی بیٹے نے ڈنڈوں سے تشدد کرکیبیوہ ماں کولہولہان کردیا۔ آصف گھرسے قیمتی اشیاء چوری کرکے نشہ خریدتاتھا،منع کرنے پرماں پرحملہ کردیا۔متاثرہ کبریٰ بی بی بیوہ محمدسردارگجرگھرمیں موجودتھی کہ اس کابیٹا آصف گھرکاپنکھاچوری کرکے فروخت کیلئے لیجانے لگا۔ماں نے اسے منع کیاتوبدبخت بیٹے آصف نے ڈنڈے مارمارکر ماں کولہولہان کردیا۔کبریٰ بی بی کے مطابق اس کابیٹانشہ کاعادی ہے اورگھرسے قیمتی اشیاء چوری کرکے نشہ خریدتاہے۔متاثرہ کی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے اس کے بیٹے آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔