تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ کو دھمکیاں دیتے دیکھا گیا
راولپنڈی(آن لائن)جعلی عامل کے مرید پر ڈنڈوں سے بدترین تشدد کے معاملے پر تھانہ وارث خان پولیس نے جعلی عامل پیر خرم علی عرف لٹکن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ پیر لٹکن شاہ کی نامعلوم افراد پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ کو دھمکیاں دیتے اور تشدد کرتے دیکھا گیا ہے،پی لٹکن شاہ ڈھوک الہی بخش کے لوگوں پر کالا جادو کرتا ہے جو کہ قابل سزا جرم ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے جعلی عامل پیر خرم علی عرف لٹکن شاہ کو گرفتار کر لیا۔