کلاس ہی کلاس ہے، عبد اللہ شفیق کی شاندار اننگز پر ایان بشپ اور ہرشا بھوگلے بھی معترف

 یہ دیکھنے کا انتظار رہے گا  عبد اللہ شفیق انگلینڈ میں کیسا کھیلتے ہیں، ان کا مزاج اور تکنیک دونوں انتہائی شاندار ہیں، انگلینڈ ہمیشہ ایک مشکل امتحان ہوتا ہے: سابق فاسٹ بائولر ویسٹ انڈیز
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اوپنر عبد اللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 160 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناصرف پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا بلکہ عالمی کرکٹ کے معروف مبصرین کی بھی بھرپور داد سمیٹ لی۔ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بائولر اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبد اللہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھنے کا انتظار رہے گا کہ عبد اللہ شفیق انگلینڈ میں کیسا کھیلتے ہیں، ان کا مزاج اور تکنیک دونوں انتہائی شاندار ہیں، انگلینڈ ہمیشہ ایک مشکل امتحان ہوتا ہے، اگرچہ وہ یارکشائر کے لیے چند میچ کھیل چکے ہیں۔دوسری جانب معروف بھارتی کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے نے بھی عبد اللہ شفیق کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ عبد اللہ شفیق کی بیٹنگ دیکھ رہا ہوں، کتنی زبردست کلاس ہے۔