پاک بحریہ کیلئے چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کا چین میں افتتاح

پاکستان نے چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کر رکھا ہے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی)پاک بحریہ نے چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کے ساتھ لانچ کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔آئی ایس پی ار نے بتایا کہ آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور  چین میں تیار ہونے والی چاروں ہنگور کلاس آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں (سی ٹرائلز) سے گزر رہی ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان کے حوالے کیے جانے کے لیے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، پاکستان نے چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کر رکھا ہے