یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر پاکستان کی اقلیتی برادری نے اتحاد اور امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن قربانی، عزم اور حوصلے کی یادگار ہے، جو ہمیں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ اگرچہ ہمارے تہوار، رسم و رواج اور عبادت کے انداز مختلف ہیں، لیکن ہم سب کی دعا ایک ہی ہے — پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی۔اقلیتی برادری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہر اختلاف کی دیوار گرا کر ایک روشن تصویر بنانی ہے۔ یہ وطن ہماری وفاؤں اور عقیدے کا استعارہ ہے، ہماری عبادت گاہوں کا محافظ ہے، اور ہمارے دل کی ایک ہی صدا ہے: پاکستان زندہ باد۔