یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات کا شہداء کو خراجِ عقیدت، قومی اتحاد کا پیغام

یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات کا شہداء کو خراجِ عقیدت، قومی اتحاد کا پیغام

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے یومِ دفاع و شہداء پر سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں اور شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا حوصلے اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے اور ملک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ ہر پاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل اور ملک کی ترقی کو اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔فنکاروں نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی سالمیت کے خلاف کسی بھی بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔شوبز شخصیات نے یومِ دفاع و شہداء کو قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تاریخ ساز دن قرار دیا۔