ساندہ لاہور میں بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ساندہ لاہور میں بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے ساندہ میں تیز رفتار بس کے حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حادثہ ساندہ رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب مزدا گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی تھی، اور اس دوران بس تیز رفتاری سے آئی اور کھڑے مسافروں کو کچل دیا۔حادثے میں غلام حسین اور ایک اور شخص جاں بحق ہوئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بس کے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔