لاہور: ساندہ میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

لاہور: ساندہ میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

لاہور کے علاقے ساندہ میں ادھار رقم نہ دینے پر کزن کے ہاتھوں کزن شدید زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ کیپٹن جمال روڈ پر پیش آیا جہاں واجد نامی شخص اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس کا کزن، زمان عرف بھولا، وہاں آیا اور اس سے ادھار پیسے مانگے۔واجد کے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور اس پر چھریوں سے پے در پے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔ حملے کے بعد زمان موقع سے فرار ہوگیا جبکہ شدید زخمی واجد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بالآخر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔