نصیر آباد کے علاقے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی روکنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

نصیر آباد کے علاقے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی روکنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

نصیر آباد کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی سے منع کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول آفتاب نے اپنے محلے داروں کو سالگرہ کے موقع پر دکان کے سامنے ہلڑ بازی سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد اس کا محلے دار خرم کے ساتھ کسی بات پر تصادم ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران آفتاب کو شیشے کی بوتلیں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔