یمن : ایک ہزار 140 دھماکا خیز ڈیوائسز کی صفائی مکمل

صنعا (آئی این پی )سعودی عرب کے زمین سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے منصوبے مسام کے تحت رواں ماہ یمن کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے ایک ہزار 140 دھماکا خیز ڈیوائسز کی صفائی مکمل کرلی گئی، اس منصوبے کو شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد و راحت (کے ایس ریلیف) نے شروع کیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق   صفائی کے دوران ایک ہزار 90 بارودی سرنگیں، 49 اینٹی ٹینک مائنز، اور ایک اینٹی پرسنل مائن شامل ہے۔اب تک مجموعی طور پر مسام کے آغاز سے ہٹائی جانے والی بارودی سرنگوں اور دیگر آلات کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 612 ہوگئی ہے۔اس منصوبے کی کوششوں نے جان و مال کے نقصانات  میں نمایاں کمی کی ہے، بے گھر افراد اور کسانوں کو اپنے زمینوں پر واپس آنے، زراعت دوبارہ شروع کرنے اور روزگار کی بحالی کی اجازت دی ہے، اس پیش رفت کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔