ایچی سن کالج کے 140 سال مکمل ،کیرتن کی تقریب

 لاہور (خصوصی رپورٹ) ایچی سن کالج لاہور کے 140 سال مکمل ہونے پر کالج کے تاریخی گوردوارہ میں روح پرور کیرتن کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے ریسرچ سائنسدان ڈاکٹر ترنجیت سنگھ بٹالیا اور پرنسپل ایچی سن کالج ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ایچی سن کالج کا تاریخی گوردوارہ 1910 میں تعمیر ہوا، اور اس کی بنیاد مہاراجہ بھوپندر سنگھ نے رکھی تھی، جیسا کہ رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ برادری اور پاکستان کا رشتہ ناخن اور گوشت کی طرح مضبوط اور لازوال ہے