عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان   کا  طبی معائنہ کروانے  کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی  ۔  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے