عمران خان کی طبی معائنہ اور بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

    راولپنڈی(یواین پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے طبی معائنہ اور بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی، طبی معائنے کا عدالتی حکم بھی جیل حکام نے ہوا میں اڑا دیا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی اختیار کوچیلنج کیا جس پر کارروائی کی جائے کیونکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر نہیں بلکہ صریحاً انکار کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایف آئی اے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض، ظہیرعباس، شاہینہ شہاب و دیگر وکلا نیدرخواست دائر کی جس میں بیٹوں سے وٹس ایپ کال اور طبی معائنہ نہ کرانے پر جیل حکام کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔