علیمہ خانم کے اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی اکاؤنٹ فریز ہیں تو ان کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں:پراسیکیوٹر
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار علیمہ خانم، ان کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا ۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا اگر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بحال کر دئیے جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ہم نے علیمہ خانم کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک کو اکاؤنٹ منجمد کرنے سے کے متعلق عدالت سے استدعا کی تھی