طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا، درخواست دائر
اسلام آباد:(خصوصی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی۔