کراچی میچز کیلیے سیکیورٹی پلان تیار،کمانڈوز الرٹ

لاہور(نیٹ نیوز)پی ایس ایل 10  ٹورنامنٹ کے 5 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کا ا?ج سے ا?غاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پانچ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں جو 12، 15، 18، 20 اور 21 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیاری کر لیا گیا ہے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم  آنے والے شائقرین کرکٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔میچز کے دوران کراچی میں سیکیورٹی اداروں کے مجموعی طور پر 6700 سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ یہ اہلکار اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، ٹیموں کے روٹس، پارکنگ پوائنٹس اور ہوٹلز پر تعینات ہوں گے جبکہ جدید تربیت یافتہ کمانڈوز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔میچز ے دوران اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی ا?مدورفت کے لیے کھلی رہیں گی تاہم سر شاہ سلیمان روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کو میچ کے دوران متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔