ایسٹر: حساس مقامات پر سنائپرز اور کمانڈوز تعینات ہونگے

 ڈولفن فورس، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کے جوان پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے : محمد علی نیکوکارا 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا نے یسٹر کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام آر پی اوز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ آر پی اوز نے اپنے متعلقہ ریجنز میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ کمیونٹی رضاکار بھی چوکس رہیں اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سے قبل سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور ڈور ناکنگ کے ذریعے مشکوک عناصر کی نگرانی جاری رکھی جائے۔ فتنہ الخوارج اور دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔    مزید بر آں سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی کو آرڈینیشن کے ذریعے مذہبی تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ چرچ انتظامیہ، مسیحی رہنما ئوں اور دیگر مکاتبِ فکر کے علماء￿  سے رابطے میں رہتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو بھرپور اور م ئوثر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں جامع اور مربوط سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں مذہبی تقریبات کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر مانیٹرنگ کریں۔    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ گڈ فرائیڈے کے 2270 پروگرامز پر 13 ہزار سے زائد اہلکار جبکہ ایسٹر کے 3153 پروگرامز کے لیے 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اسی طرح لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہا کہ حساس گرجا گھروں، پارکس، قبرستانوں، مسیحی آبادیوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری کے ساتھ سنائپرز اور کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے جبکہ ڈولفن فورس، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کے جوان م ئوثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائے گی